ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے دوپنچایتوں کے جھگڑےمیں  مٹدہتلو اور مرڈیشور کا راستہ یتیم : عوامی نمائندوں پر عوام کی نظر

بھٹکل تعلقہ کے دوپنچایتوں کے جھگڑےمیں  مٹدہتلو اور مرڈیشور کا راستہ یتیم : عوامی نمائندوں پر عوام کی نظر

Sun, 25 Aug 2019 21:23:24    S.O. News Service

بھٹکل:25؍اگست   (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ مرڈیشور کے ماولی -2 اور کائی کنی گرام پنچایتوں کی سرحد کی پیچیدگیوں چلتے مٹدہتلو اور مرڈیشور کے درمیان والی سڑک کا ایک ٹکڑا  یتیم ہوکر راہ گیروں اور بائک سواروں کے لئے مشکلات پیدا کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ سڑک مٹدہتلو کے اطراف بسے سینکروں گھروں کے لوگوں  کو مرڈیشور جانے کا قریبی راستہ ہے۔ روزانہ سڑک کے ذریعے صرف عوام ہی نہیں بلکہ طلبا بھی آتے جاتے رہتےہیں۔ قریب 700میٹر والی اس سڑک کا ایک سرا ماولی-2 گرام پنچایت حدود  میں شامل ہے تو دوسرا کنارہ کائی کنی گرام پنچایت حدود میں ہے۔گاؤں کے لئے سڑک کی مانگ اٹھی تو ماولی گرام پنچایت -2 کی طرف سے 400میٹر کاکام تکمیل پہنچاہے تو کائی کنی علاقہ میں 200میٹر تک کاکام بہت پہلے ہی ہوچکاہے، تعجب کی بات ہے کہ سڑک کو دونوں طرف سےملانے والے درمیانی 40-50میٹر کی سڑک کو یوں ہی باقی رکھاگیا ہے۔ سڑک کا یہ ٹکڑا بارش کے موسم میں نالے کا روپ دھار کر بہہ گیاہے۔ گاؤں  والے دونوں پنچایتوں کا چکر کاٹ کر بیزار ہوچکے ہیں، عوامی نمائندوں سے بھی بات کی گئی۔ ان سب کے باوجود دونوں پنچایتوں کاکہنا ہے کہ سڑک کا یہ ٹکڑا ہمارا نہیں  کہتے ہوئے عوامی الزام سے فرار کی راہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ دونوں طرف نئی سڑک کی تعمیر کے باوجود اس ٹکڑے کی ابتر حالت نے سڑک کو استفادے سے دورہی رکھاہے اگر کوئی گزرنےکی کوشش کرے تو پھسلنے ، گرنے کا خدشہ ہے ایک ماہ پہلے ہی اسی ٹکڑے پر ایک بائک سوار گر کر شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوا ہے اس کے باوجود کوئی اس طرف توجہ دینے کو تیار نہیں ہونے کا عوام نے الزام لگایا ہے۔ ان مقامی پنچایتوں کو جانے دیجئے، تعلقہ پنچایت، ضلع پنچایت ، رکن اسمبلی ، رکن پارلیمان ان میں سے کوئی ایک بھی اگر تھوڑی سی امداد کردے تو سڑک تعمیر ہونے کی عوام نے امید بھی جتائی اور اپیل بھی کی ہے۔


Share: